نواز شریف کا قانون سازاسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان

نواز شریف کا قانون سازاسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد(اے این این)وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کردیا ۔ مشترکہ اجلا س کے دوران انہوں نے کہاکہ اس کا ڈیزائن تیارکریں جتنے اخراجات آئے حکومت پاکستان برداشت کرے گی ۔ یہ عمارت حکومت پاکستان کی طرف سے آزادکشمیر کیلئے تحفہ ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں اور میری پوری ٹیم مارچ کے شروع میں آزادکشمیر کا تفصیلی دورہ کریں گے اس کے بعد آزادکشمیر کے سارے معاملات مسائل کے حل پر بیٹھ کر بات کریں گے ۔انہوں نے آزادکشمیر حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آزادحکومت کے جملہ مسائل کے حل کیلئے وفاق سنجیدگی سے غور کررہاہے ۔نیلم جہلم پراجیکٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا ۔اس سے قبل جب وزیراعظم پاکستان ہیلی پیڈ پر پہنچے تو اس موقع پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


مزید :

صفحہ اول -