پیپلز پارٹی سندھ سے سینیٹ کی توقع سے زائدنشستیں حاصل کرلے گی،شرجیل میمن

پیپلز پارٹی سندھ سے سینیٹ کی توقع سے زائدنشستیں حاصل کرلے گی،شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی )سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے سینیٹ کی توقع سے زائدنشستیں حاصل کرلے گی، مخدوم امین فہیم پارٹی نہیں چھوڑیں گے، وہ پیپلزپارٹی کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، مخدوم خاندان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، اور رہیں گے، انکی، پرویز مشرف سے ذاتی تعلقات کے باعث ملاقات ہوئی تھی، اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں، اپوزیشن جو چاہے کرلے پیپلزپارٹی کا ایک بھی رکن پارٹی نہیں چھوڑےگا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی پی کو کسی قسم کا خوف اور خطرہ نہیں اور پیپلزپارٹی سندھ میں سینیٹ میں کی توقع سے زیادہ نشست حاصل کرے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ کھل کر بتایا جائے کہ پرویز مشرف سیاست کررہے ہیں یا نہیں، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ مشرف دور میں پیپلزپارٹی کو توڑ کر پٹریاٹ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی والد کے ہمراہ حالیہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں میں اختلافات نہیں ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید یہ کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب چاہیں گے تب پاکستان آئیں گے، ہم سب بلاول بھٹو کی قیادت میں کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپوزیشن جتنا بھی خیالی پلاو¿ بنائے پیپلز پارٹی کے ارکان پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -