پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ سینٹ کیلئے امیدواروں کا آج فیصلہ کریگا

پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ سینٹ کیلئے امیدواروں کا آج فیصلہ کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس (آج) جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کو سینٹ انتخابات کیلئے 125 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اجلاس میں سندھ ‘ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دیگر جماعتوں سے مل کر امیدوار سامنے لانے کے معاملہ پر بھی فیصلے ہونگے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر وہ کسی پارٹی کے امیدوار ہیں تو کاغذات نامزدگی کے ساتھ اس کی ٹکٹ لگانا ضروری ہوگا۔ آزاد امیدوار اس شرط سے مستثنیٰ ہیں۔


مزید :

صفحہ اول -