نواز شریف سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد(اے این این)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دورہ مظفر آباد کے موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں کل جماعتی حریت کا نفرنس کے وفد سے ملاقات کی ۔وفد میں حریت کانفرنس کے یوسف نسیم ¾غلام محمد صفی ¾محمود احمد ساغر اور رفیق احمد ڈار شامل تھے ۔اس موقع پر حریت رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتاہے ۔میاں محمد نوازشریف نے کشمیر ی عوام کے 65سالوں سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن و استحکام کو تقویت مل سکتی ہے ۔حریت رہنماﺅں نے وزیراعظم پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دورئہ مظفر آباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کے موقع پروفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر ¾چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن ¾صدر آزادجموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان ¾وزیراعظم آزادجموں کشمیر چودھری عبدالمجید ¾سپیکر قانون سازاسمبلی سردار غلام صادق خان اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے ۔


مزید :

صفحہ اول -