پنجاب حکومت کاگندم کے اضافی ذخائر کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کاگندم کے اضافی ذخائر کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبہ میں موجود گندم کے اضافی ذخائر کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے 55 ڈالر فی میٹرک ٹن ریبیٹ پر باضابطہ گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گندم ایکسپورٹ کے حوالے سے آج گندم برآمدکنندگان ،فلورملز مالکان،سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ کے درمیان ،محکمہ فوڈ کے سیکرٹری آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلال یاسین اورایکسپورٹرز کو ا گندم برآمدبارے تفصیلی بریف کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ گندم ایکسپورٹ کے خواہش مند حضرات باردانہ سمیت 1260 روپے فی من کے حساب سے گندم کی جتنی مقدار چاہیں بینک ڈرافٹ کی صورت میں جمع کرا کے اٹھا سکتے ہیں اور 55 ڈالر فی میٹرک ٹن ریبیٹ بطور بینک ورانٹی کی صورت میں 120 روز کے اندر جمع کراسکتے ہیں۔ڈائریکٹر فوڈ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ایکسپورٹر حضرات گندم اٹھانے کے تیس روز اندر ایکسپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے اور جمع کرائی گئی بینک ورانٹی انہیں محکمہ فوڈ سے تصدیق کے بعد واپس کر دی جائے گی۔



مزید :

صفحہ اول -