’’کلیات بیدل حیدری‘‘ اسی ماہ چھپ کر منظر عام پر آ جائیگی ، شکیل سروش

’’کلیات بیدل حیدری‘‘ اسی ماہ چھپ کر منظر عام پر آ جائیگی ، شکیل سروش
 ’’کلیات بیدل حیدری‘‘ اسی ماہ چھپ کر منظر عام پر آ جائیگی ، شکیل سروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ادبی رپورٹر) امریکا میں مقیم شاعر اور نام ور شاعر بیدل حیدری کے جانشین شکیل سروش نے کہا ہے کہ بیدل حیدری کی کلیات مکمل ہو گئی اور اسی ماہ چھپ کر منظر عام پر آ جائے گی۔ پاکستان کی ادبی سرگرمیاں، یہاں کے زرخیز ذہنوں کی عکاسی کرتی ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شکیل سروس نے مزید کہا کہ امریکا میں اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کی ایک کہکشاں موجود ہے پاکستانی اور بھارتی شاعر وہاں مل کر مشاعرے منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر ہر بار یہ احساس شدت کے ساتھ مجھے پریشان کرتا ہے کہ ہمارے ادیب مفادات کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں اور تخلیق ادب کو پس پشت ڈال دیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نئے لکھنے والوں کے اندر مایوسی پھیلتی ہے۔ شکیل سروش نے کہا کہ میں ہر سال پاکستا ن آتا ہوں لیکن یہاں کی ادبی سیاست کے پیش نظر کسی ادبی تقریب میں شریک نہیں ہوتا۔ بہت کم ادیبوں شاعروں سے ملتا ہوں جن سے ملتا ہوں وہ میرے ذاتی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے استاد بیدل حیدری کا نام زندہ رکھنا چاہتا ہوں اس لئے میں نے کلیات بیدل چھپوانے کا اہتمام کیا ہے۔