وزیر اعلیٰ صوبائی حلقہ 141کے مسائل حل کریں، چودھری آصف جٹ

وزیر اعلیٰ صوبائی حلقہ 141کے مسائل حل کریں، چودھری آصف جٹ
 وزیر اعلیٰ صوبائی حلقہ 141کے مسائل حل کریں، چودھری آصف جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) یونین کونسل 22کوٹ خواجہ سعید کے سابق ناظم چودھری محمد آصف جٹ اور یوتھ ونگ کے صدر محمد صابر بٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ 141سے (ن) لیگ کے منتخب ایم پی اے کی انتخابی مہم میں ووٹ کیلئے گھر گھر دستک دی اب لوگ گیس ، اور واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کے حوالے سے رابطہ کرتے ہیں تو ماسوائے شرمندگی کے ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت سے حلقے کے مسائل کے حل کی خصوصی اپیل کی ہے۔