جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں،پرویز خٹک

جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختون خو ا ہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا اعلان کرے جبکہ عالمی برادری کشمیریوں سے خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت اہل کشمیر کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان پر مظالم ڈھارہاہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں

مزید :

صفحہ آخر -