مقبو ضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھارتی حکومت اور اسکی جارحیت کے منہ پر طمانچہ ہے،محمودالرشید

مقبو ضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھارتی حکومت اور اسکی جارحیت کے منہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمودالرشید نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پرکہا ہے کہ بھارت سمیت دُنیا بھر میں کشمیریو ں سے اظہا ر یکجہتی کر تے ہیں، ہمارے دل کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم اُن ماؤں کی عظمت کو سلا م پیش کر تے ہیں جنہو ں نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں اپنے ہزاروں لختِ جگروں کی قربا نیاں دیں اور آج بھی کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جد وجہد جا ری رکھے ہوئے ہیں ، مقبو ضہ کشمیر میں شٹرل ڈون ہڑتال بھارتی حکومت اور اُن کی جارحیت کے منہ پر تما چا ہے ۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں اپنے حلقہ پی پی 151کے کارکنو ں سے یو م یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پانچ فروری کا دن کشمیریو ں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلا ف اقوام عالم کی توجہ دلانے کے دن کے طور منا یا جاتا ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے تاکہ کشمیر میں بسنے والے کروڑوں انسا ن آزادی اور امن کے ساتھ سکھ کا سانس لے سکیں ۔ا نہو ں نے کہا کہ ظالم بھارتی حکمرانوں نے کشمیر یو ں پر لاکھو ں فوج مسلط کر رکھی ہے جنہو ں نے ہزاروں بیگناہ ،نوجوانوں ، خو اتین ، بوڑھے ،بچوں کو شہید کیا ہے محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -