نواز شریف ملک کے مجموعی حالات سے بے خبر ہیں، منور حسن

نواز شریف ملک کے مجموعی حالات سے بے خبر ہیں، منور حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوکاڑہ(آئی این پی)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کے مجموعی حالات سے بے خبر ہیں۔دہشت گردی کو محض ایک کارروائی سے ہینڈل نہیں کیا جاسکتا۔اتفاق رائے کے اعلانات اپنی جگہ پر لیکن اس حوالے سے از سر نوسر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ صرف کے پی کے سے سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان کی اپنی پارٹی کا ہے جو سوچ سمجھ کر ہی کیا گیا ہو گا۔ وہ جمعرات کو اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کر رہے تھے۔سید منور حسن نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ملٹی ڈائیمینشنل ایشوز ہیں۔جن کے لئے از سر نو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ جس قومی اتفاق رائے کا اعلان کرتے ہیں اسکی کوئی تردید نہیں کرے گا اور کرنے چاہیے بھی نہیں لیکن محض اعلانات پر تو گزارہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قائم علی شاہ کو اچھی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں حالانکہ خود نواز شریف کو 2013کے بعد کی جانے والی’’ اچھی ‘‘کارکردگی کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہیے کہ وہ تو ملک کے مجموعی حالات سے بے خبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -