مقبوضہ کشمیر جہدوجہد آزادی کشمیر سے ہی پاکستان کا حصہ بنے گا،فرید احمد پراچہ

مقبوضہ کشمیر جہدوجہد آزادی کشمیر سے ہی پاکستان کا حصہ بنے گا،فرید احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب تک ہماری شہ رگ بھارت کے قبضے میں ہے اس وقت ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔کشمیر مذاکرات سے نہیں بلکہ جہاد کے ذریعے آزاد ہو گا آ زاد کشمیر کا علاقہ ہم نے جہاد سے ہی انڈیا سے حاصل کیا تھا اب مقبوضہ کشمیر انشااللہ جہدوجہد آزادی کشمیر سے ہی پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام مال روڈ پر بڑی یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں مقصود احمد ، نذیر احمد جنجوعہ ، عبدالغفار عزیز ، انجنیئر محمود، علامہ احمد علی قصوری ، انور گوندل ، ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ اورد یگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یکجہتی کشمیر ریلی ناصر باغ سے مسجد شہداء تک نکالی گئی ۔کشمیرریلی میں مرد،خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مسجدشہدا پر خطاب کرتے ہوئے موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اس نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھی اپنا سازشی کردار ادا کیا تھا ۔ امریکہ ، بھارت گٹھ جوڑ سے خطے میں توازن خراب ہو گا ۔ امریکہ بھارت کو جنوبی ایشیاء میں چوہدارھٹ دینا چاہتا ہے ۔ امریکہ نے حال ہی میں بھارت کے ساتھ نیوکلئیر معاہدے کیے ہیں او ر بھارت کو اب اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کی بات کی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان ، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں تحریب کاری اور دہشتگردی کر وارہاہے ۔ جماعت اسلامی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر کو بھارتی پنجہ استبداد سے آزاد کروانے کے لیے اقدام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرائی جائے ۔ حکومت پاکستا ن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے ۔ یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے حکومت کو پاکستانی عوام کی امنگوں اور آرزووں کے مطابق پوری تیاری کے ساتھ اسے سلامتی کونسل میں لے جانا چاہیے ،مقررین نے مذید کہاکہ نصاب تعلیم سے جہاد سے متعلق آیات نکالنا افسوسناک اور شرمناک امرہے تمام مسائل کا حل ملک میں اسلامی حکومت کا قیام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ کشمیرکی آزادی کے لیے اسلامی سربراہی کا نفرنس اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -