شاہدرہ پولیس کی زیر حراست ملزم نصیر عرف سنگھا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

شاہدرہ پولیس کی زیر حراست ملزم نصیر عرف سنگھا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کر ائم سیل) شاہدرہ میں دریائے راوی کے قریب پولیس کی زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزم نصیرعرف سنگھا ہلاک اورکانسٹیبل طارق شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک میں ایس ایچ او شاہدرہ عاصم رفیع اور انچارج انویسٹی گیشن اسرار حسین شاہ ملزم نصیر عرف سنگھا کی نشاندہی پر ریڈ اور برآمدگی کیلئے جارہے تھے کہ اس دوران سلطان عرف منگا اوراس کے دوساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں نصیر عرف سنگھا ہلاک ہو گیا جبکہ کانسٹیبل طارق شدید زخمی ہوا۔ ڈی ایس پی عابد پہلوان نے بتایاکہ ملزم نصیر ڈکیتی اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا تو ملزموں کی فائرنگ سے نصیر عرف سنگھا ہلاک ہو اور کانسٹیبل طارق زخمی ہو گیا ۔زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجوا دیا گیا ۔فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔ادھرہلاک ہونے والے ملزم نصیر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نصیر پولیس کی حراست میں تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے ۔ پولیس مقابلہ

مزید :

صفحہ آخر -