بھارتی حکومت نے ’باتھ رومز‘ کی بجائے ’سیلفی بوتھ ‘ بنانے شروع کر دیئے

بھارتی حکومت نے ’باتھ رومز‘ کی بجائے ’سیلفی بوتھ ‘ بنانے شروع کر دیئے
 بھارتی حکومت نے ’باتھ رومز‘ کی بجائے ’سیلفی بوتھ ‘ بنانے شروع کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق باتھ رومز تعمیر کرنے کی بجائے ملک میں 2500 ’سیلفی بوتھ‘تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہلی میں ریاستی انتخابات کے دوران ووٹروں کو متوجہ کروانے کیلئے اب تک 1500 ایسے بوتھ تعمیر کئے جا چکے ہیں جہاں شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ’سیلفی‘ لے سکتے ہیں۔اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر خصوصی ہیش ٹیگ #SelfieWithModi بھی متعارف کروایا گیا جبکہ ایک خصوصی ٹوئٹر پروفائل بنا کر غیر ملکیوں کو بھی متوجہ کیا گیا ہے۔ اس حکومتی طرز عمل سے مخالف سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے تاہم شہریوں کی اکثریت اس سے خوش دکھائی دیتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -