گوگل انسانی جلد کیوں بنا رہا ہے؟منصوبہ جو میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا

گوگل انسانی جلد کیوں بنا رہا ہے؟منصوبہ جو میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا کر ...
 گوگل انسانی جلد کیوں بنا رہا ہے؟منصوبہ جو میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)گوگل انسانی جلد سے بنا ہوا ایک ایسا کلائی پر باندھنے والا بینڈ بنا رہا ہے جو کینسر کے خلیوں کی تلاش میں مدد دے گا۔برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈینٹ‘کا کہنا ہے کہ اس وقت سائنسدان گوگل Xلیبارٹری میں تجربات کر رہے ہیں۔اس بینڈ کو کلائی میں پہنا دیا جاتا ہے جبکہ انتہائی ننھے ذرات کو انسانی جسم کے اردگرد پھیلا دیا جاتا ہے۔گوگل کی لائف سائنس لیبارٹری کے سربراہ اینڈریو کونارڈ کا کہنا ہے کہ ان ذرات کو جسم کے گرد پھیلا دیا جاتا تا کہ وہ کینسرکے خلیات کا پتہ لگائیں،انہیں روشن کریں اور کلائی پر موجود بینڈ اس بات کا پتہ لگائے گا کہ ان خلیوں میں کو خطرناک خلیہ تو موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ذرات کی وجہ سے روشنی انسانی جلد میں سے گزرتی ہے لہذا سائنسدانوں کو انسانی جلد کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔لہذا گوگل نے ایسے بازو بنانے کا سوچا جو انسانی جلد سے بنے ہوئے ہوں اور یہ جلد کچھ لوگوں نے عطیہ بھی کی۔بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ سائنسدانوں نے مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے یہ جلد اکٹھا کی تا کہ تجربات میں کوئی سقم نہ رہے۔گوگل اس وقت 175افراد پر اس کے تجربات کرکے اپنے نتائج اخذ کررہا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ صحت مند انسان کیسا ہوتا ہے۔ کونارڈ کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں سالوں لگ سکتے ہیں لیکن اس کے بعد انسانیت کو اس کا خوب فائدہ ہوگا اور وہ خطرناک بیماری کینسر سے محفوظ ہو سکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -