مو ٹروے پولیس کے بھلائی کلچر میں اضا فہ کیا جائیگا،محمد سلیم بھٹی

مو ٹروے پولیس کے بھلائی کلچر میں اضا فہ کیا جائیگا،محمد سلیم بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو( وقائع نگار خصوصی ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ موٹروے پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس ادارے کی عزت اور ساکھ کی ہر قیمت پر حفاظت کریں اور کسی بھی صورت اس پر کوئی داغ نہ لگنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مو ٹروے پولیس میں بطور آئی جی تعیناتی کے بعد لاہور میں اپنے پہلے پولیس دربار میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی محمد بشیر میمن ، ایس ایس پی انکسار خان سمیت پٹرولنگ افسران کی کثیر تعداد نے اس میں شرکت کی۔ آئی جی محمد سلیم بھٹی نے مزید کہاکہ ہم نے یہ عہد اور تہیہ کیا ہوا ہے عوام کا ہم پرجو اعتماد اور اعتبار ہے اس میں ہم اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس میں ٹریننگ کے تربیتی نصاب کوپیشہ ورانہ ، جدید ترجیحات اور اہداف کے مطابق بنا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مو ٹروے پولیس ضلع کی سطح پر ڈ ر ائیونگ سکول بنائے گی۔ جن کو ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھا رٹی کے ساتھ ون ونڈوآپر یشن کے زریعے لنک اپ کیا جائے گا۔     دربار میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے آفیسران کے مسائل اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -