دوستوں کی مذاق میں تلخ کلامی، لڑائی میں ایک شخص شدید زخمی

دوستوں کی مذاق میں تلخ کلامی، لڑائی میں ایک شخص شدید زخمی
 دوستوں کی مذاق میں تلخ کلامی، لڑائی میں ایک شخص شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں دوستوں کی مذاق میں تلخ کلامی اور لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔محمد ندیم اور منصور علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لکھو ڈیر کے رہائشی ہیں۔ گزشتہ روز ان کے ہمسائے محمد علی سے ان کے بھائی مختار کی آپس میں مذاق کرنے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی جس پرطیش میں آ کر محمد علی نے مختار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اینٹ کے وار کر کے اس کا سر پھاڑ دیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -