ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم تو ڑ گیا

ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم تو ڑ گیا
 ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم تو ڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) شاد با غ کے علا قہ میں گو اہی نہ دینے کی رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا3دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق عیسیٰ نگری کے رہائشی شعمون اور نا صر بو بی وغیرہ پرپولیس مقابلہ کر نے کا مقدمہ درج تھا۔ ملزمان نے اپنے ہمسایوں پرویز مسیح،نیسیل مسیح اورہارون مسیح کو عدالت میں اپنے حق میں جھو ٹی گو اہی دینے کے لیے کہا۔ ان کے انکار پر ملزم شعمون نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے پرویز ،نیسیل اور ہارون وغیرہ کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ گز شتہ روز پر ویز زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ مقتول کی والدہ اور رشتہ دار وں نے روزنامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -