کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی ، رحیم داد سمیت دوڈاکومارے گئے ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی ، رحیم داد سمیت دوڈاکومارے گئے ، بڑی تعداد ...
کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی ، رحیم داد سمیت دوڈاکومارے گئے ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی میں دوڈاکوہلاک اور تین پکڑے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، مارے جانیوالے ایک ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ رحیم دادکے نام سے ہوئی ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کندھ کوٹ کے علاقے خیرشاہ میں رینجرز نے کارروائی جس دوران ملزموں نے فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں دوڈاکوہلاک ہوگئے جبکہ تین کو گرفتارکرلیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمدکرلی گئی ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -