نائیجریا پاکستان سے جے ایف 17 طیارہ خریدنے والا پہلا ملک بننے کاامکان

نائیجریا پاکستان سے جے ایف 17 طیارہ خریدنے والا پہلا ملک بننے کاامکان
نائیجریا پاکستان سے جے ایف 17 طیارہ خریدنے والا پہلا ملک بننے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائیجیریا پہلا ملک بننے والا ہے جو پاکستان سے لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر خریدے گا۔یہ افریقی ملک اس لڑاکا طیارہ کے علاوہ پاکستان سے اسلحہ و بارود حاصل کرنے والا بڑا گاہک بن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ان سودوں کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں کے مسودے تقریباً مکمل ہیں جن پر جلد دستخط ہو نے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے حالیہ دورہ نائیجیریا کے موقع پر ان دفاعی سودوں پر بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی جس کے ثمرات جلد سامنے آنے والے ہین۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مصر،میانمار اور وینزویلا بھی جے ایف 17 تھنڈر کے ممکنہ خریداروں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن مصر میں مرسی حکومت کے خاتمہ اور امارات کی طرف سے پرانے لڑاکا طیاروں کی مصر کو فراہمی کے اعلان کے بعد مصر کو جے ایف 17فروخت کرنے کے امکان کم ہوئے۔ جے ایف 17 کے کم از کم دو سکواڈرن خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سودا ہونے کی صورت میں نائیجیریا کو جے ایف 17 بلاک ٹو اور بلاک تھری طیارے فروخت کئے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -