زرداری کیساتھ اختلافات شدید، بلاول کی سینٹ الیکشن کے معاملات سے بھی لاتعلقی

زرداری کیساتھ اختلافات شدید، بلاول کی سینٹ الیکشن کے معاملات سے بھی لاتعلقی
زرداری کیساتھ اختلافات شدید، بلاول کی سینٹ الیکشن کے معاملات سے بھی لاتعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کے چناﺅ اور پنجاب میں پارٹی کی تعمیرنو کے معاملات میں سرگرم نظر نہیں آرہے۔مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق اہم معاملات میں بلاول کی لاتعلقی کی وجہ ان کے والد آصف زرداری سے اختلافات کا شدید ہونا ہے۔ پارٹی میں اعلیٰ سطح پر اختلافات نے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ بلاول نے پارٹی کے چوتھے بڑے معاملے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بیان کئے۔ پیپلز پارٹی کل سے سینٹ کے امیدواروں کے انٹرویو شروع کررہی ہے لیکن اس اہم موقع پر بلاول ایک بار پھر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اگلے ماہ پارٹی کے 21 امیدوار سینٹ سے رخصت ہورہے ہیں جن میں سندھ کے 7 سینیٹرز بھی شامل ہیں۔
بلاول نے پنجاب میں پارٹی کی تعمیرنو خود کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اس حوالے سے بھی وہ کنارہ کشی کرچکے ہیں۔ کئی ماہ سے لندن میں رہنے والے بلاول قبل ازیں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شریک نہیں ہوئے جس کی وجہ بھی ان کے زرداری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماﺅں سے اختلافات تھے۔ اخبار کے مطابق آصف زرداری نے لندن جاکر ان کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کی تھی مگر 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر بھی پاکستان نہیں آئے اور ماں کی برسی میںعدم شرکت پر بلاول نے کوئی وجہ بیان کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیںکی۔ اخبار کے مطابق بلاول پارٹی معاملات کو اپنے فیصلے اور مرضی سے چلانا چاہتے ہیں اور پارٹی میں نئے چہروں کو عہدے دینا چاہتے ہیں مگر زرداری اور دیگر بڑے رہنما ان کے فیصلوں کے مخالف ہیں۔ بلاول کے پریس سیکرٹری بشیر ریاض نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ امین فہیم سینٹ الیکشن کے معاملات دیکھ رہے ہیں، اس لئے بلاول اس معاملے کو نہیںدیکھ رہے۔

مزید :

اسلام آباد -