موبائل فون پر بات کرنے سے انکار پر لڑکی جنسی تشدد کا نشانہ بن گئی

موبائل فون پر بات کرنے سے انکار پر لڑکی جنسی تشدد کا نشانہ بن گئی
موبائل فون پر بات کرنے سے انکار پر لڑکی جنسی تشدد کا نشانہ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے نے موبائل فون پر بات نہ کرنے کی پاداش میں نوجوان لڑکی کواغواءکرلیا اور مبینہ طورپر جنسی تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ سٹیلائیٹ ٹاﺅن کے علاقے فریدٹاﺅن کا
یاسراقبال اپنی رشتہ دار21سالہ ’ص‘ سے رابطے بڑھاناچاہتاتھا لیکن لڑکی اس حق میں نہیں تھی جبکہ لڑکا موبائل فون پررابطے بڑھانے کے لیے بضد رہا۔ موبائل فون پر بات نہ کرنے کی پاداش میں مبینہ طورپر یاسر اقبال نے ’ص‘ کو اغواءکرلیا اور جنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا، تشدد کرتارہااور حالت غیرہونے پر لڑکی کو اُس کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق بازار جاتے ہوئے صباءکو ملزم نے اغواءکیا اور نامعلوم مقام پر لے گیا۔
نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالی ویڈیو فوٹیج میں لڑکی کے ہاتھوں اوربازﺅوں پر واضح طورپر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ میڈیکل چیک اپ کے لیے ”مضروبہ“کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی جائے گی ۔

مزید :

جرم و انصاف -