جنید خان انجری کا شکار ،آئی سی سی نے راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر نے کی منظور ی دیدی

جنید خان انجری کا شکار ،آئی سی سی نے راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر نے ...
جنید خان انجری کا شکار ،آئی سی سی نے راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر نے کی منظور ی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راحت علی کو جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنید خان انجرڈ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے جس کی وجہ سے بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہاتھا کہ اگر جنید خان ٹھیک نہ ہوئے اور بلاول بھٹی نے اچھی پرفارمنس دی تو وہ ورلڈ کپ میں سکواڈ کا حصہ ہوں گے لیکن آخری میں میچ میں بلاول بھٹی نے دس اوور میں 93سکور کھا کر اپنا نام ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کر لیا اور اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے اور جنید خان بھی ٹھیک نہ ہوسکے جس کی وجہ سے جنید خان کی جگہ راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کی آئی سی سی نے بھی منظور ی دے دی ہے ۔

مزید :

کھیل -