دوشناختی کارڈ رکھنے پر صوبائی وزیرجیل خانہ جات نااہل قرار

دوشناختی کارڈ رکھنے پر صوبائی وزیرجیل خانہ جات نااہل قرار
دوشناختی کارڈ رکھنے پر صوبائی وزیرجیل خانہ جات نااہل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دوشناختی کارڈ رکھنے پر پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں کو نااہل قراردیدیاگیاہے ۔ سماءٹی وی کے مطابق درخواست گزار نے الزام لگایاتھاکہ چوہدری عبدالوحیدکے پاس دوشناختی کارڈ ہیں اور اُنہیں دھوکہ دیالہٰذا اُنہیں نااہل قراردیاجائے ۔ صوبائی وزیر کے پاس دوشناختی کارڈ ہونے کی تصدیق ہونے پر عدالت نے اُنہیں نااہل قراردیدیا۔ بتایاگیاہے کہ چوہدری عبدالوحید کے پاس دوہی شناختی کارڈ ہیں جن پر ایک ہی نام درج ہے تاہم دونوں کے شناختی نمبرمختلف ہیں ۔
چوہدری عبدالوحید نے فیصلے پر اپنے موقف میں کہاکہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور تحریری فیصلہ دیکھنے کے بعد مزید موقف دے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -