عمران خان کا دورہ،وزراءکیخلا ف شکایات ،وزیراعلیٰ نے ڈی ای او معطل کر دیا

عمران خان کا دورہ،وزراءکیخلا ف شکایات ،وزیراعلیٰ نے ڈی ای او معطل کر دیا
عمران خان کا دورہ،وزراءکیخلا ف شکایات ،وزیراعلیٰ نے ڈی ای او معطل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے بد عنوانی کے الزام پر ڈی ای او معطل کر دیا ۔عمران خا ن کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم اور ورکر ز کا اجلاس ہواجس دوران ورکر ز نے عمرا ن خان کے سامنے وزراءاور افسران کیخلا ف شکایات انبار لگا دیا اور ہزاہر یونیورسٹی کو اپ گریڈ کرنے اور روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ڈی ای او کیخلاف بد عنوانی کی شکایات ملنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے انہیں فوری معطل کر نے کا حکم جاری کر دیا۔عمران خا ن نے ورکر ز کی شکایات سننے کے بعد کہاکہ اگر یونیورسٹی کا وائس چانسلر ایماندار ہو گا تو یونیورسٹی کانظا م بہتر چل سکے گا ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ حکومت میرٹ پر فیصلے کر رہی ہے اور ہر کام میرٹ پر ہو گا تو تما م مسائل وقت کے ساتھ حل ہو جائیں گے ، اسی طرح شوکت خانم میں بھی تمام امور میرٹ پر ہی چل رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -