سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ، رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں لرزہ خیزانکشافات سے بھرپور رپورٹ جمع کرادی

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ، رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں لرزہ خیزانکشافات سے بھرپور ...
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ، رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں لرزہ خیزانکشافات سے بھرپور رپورٹ جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے حوالے سے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی ہے جس میں انکشاف کیاگیاہے کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی جس میں سیاسی گروہ ملوث ہے۔
سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت رینجرز کے قانونی افسر نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران سیاسی جماعت کے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فیکٹری میں آگ لگائی تھی جبکہ اس دوران عدالت سے استدعا کی گئی کہ واقعے میں سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کی وجہ سے رپورٹ کے مندرجات کو خفیہ رکھا جائے۔رینجرز کے قانونی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں ۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے وہ لواحقین جن میں ابھی تک امدادی چیک تقسیم نہیں کئے گئے انہیں چیک دے کر اس کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے۔

مزید :

کراچی -