داعش اورگوانتانامو بے کے قیدیوں کا یک رنگ لباس اتفاق نہیں:امریکی عہدیدار

داعش اورگوانتانامو بے کے قیدیوں کا یک رنگ لباس اتفاق نہیں:امریکی عہدیدار
داعش اورگوانتانامو بے کے قیدیوں کا یک رنگ لباس اتفاق نہیں:امریکی عہدیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک)پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش کے قیدیوں کا بھی گوانتاناموبے کے قیدیوں کی طرح اورنج لباس میں ملبوس ہونا محض اتفاق نہیں ہے۔ جاپان کے مغوی شہری کا سر قلم کرنے اور اردن کے پائلٹ کو زندہ جلانے کے وقت قیدیوں نے اورنج جمپر زیب تن کر رکھا تھا۔ اورنج جمپرگوانتانامو بے کے قیدیوں کا نشان ہے۔
ڈیفنس پالیسی کے انڈر سیکرٹری برائن میکون نے یہ بیان سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے دیا جو گوانتانامو جیل کے مستقبل کے حوالے سے سماعت کر رہی ہے۔انڈر سیکرٹری نے کہا کہ اوباما اور ان کی قومی سلامتی ٹیم گوانتانامو کے آپریشن کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے کہا کہ بہت جلد اس معاملے پر بحث کی جائے گی بلکہ کمیٹی سینیٹر کی سفارشات پر رائے شماری کریگی جس کے مطابق گوانتانامو سے قیدیوں کی منتقلی پر دو سال کیلئے پابندی لگا دی جائے گی۔