دنیا کے تین طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

دنیا کے تین طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ؟جواب آپ کو ...
دنیا کے تین طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا نے تین طاقتور ترین حکمرانوں یعنی امریکی صدر اوباما،چینی صدرشی جنگ پنگ اور روسی صدر پوٹن کے پاس پہلے اور اب کون سی گاڑیاں ہیں؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے تین طاقتور ترین ممالک یعنی امریکہ،روس اوع چین کے صدور کے پا س پہلے کون سی گاڑیاں تھیںا ور اب وہ کن گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔

’ کون بنے گا کروڑ پتی‘میں آٹھ کروڑ روپے جیت کر بھی بھارتی نوجوان بے روزگار
روسی صدر پوٹن
صدر پوٹن کو اپنے ہی ملک کی بنی گاڑیاں پسند ہیں اور وہ اپنے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ روسی گاڑیاں خریدیں۔ماضی میں صدر پوٹن روس کی سب سے سستی گاڑی یعنی Zaporozhetsتھی اور یہ گاڑی انہیں یونیورسٹی کے تیسرے سال میں ملی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گاڑی ان کی والدہ نے لاٹری میں جیت کر اپنے بیٹے کو تحفے میں دی تھی۔

اب صدر پوٹن کے پاس Lada Kalina ہے جس کی قیمت 5000ہزار ڈالر(پانچ لاکھ روپے) ہے۔انہوں نے اس گاڑی میں کافی سفر کیا ہے اور ایک بار 27اگست 2010کو وہ یہ گاڑی خود چلاتے ہوئے ہائی وے پر آگئے تھے۔انہوں نے اس گاڑی کی بہت تعریف بھی کی۔
انہوں نے Nivaنامی دوسری گاڑی 2009میں خریدی،اس گاڑی کی قیمت 4200ڈالر(تقریباًچار لاکھ روپے)ہے۔یہ تھری ڈور گاڑی ان کی رہائش گاہ ’سوچی‘پر موجود رہتی ہے۔ایک بار صدر پیوٹن خود یہ گاڑی چلا کر ترک وزیراعظم طیپ اردگان سے ملنے گئے تھے۔ انہیں یہ گاڑی بھی بہت پسند ہے اور ان کا کہنا ہے کہ گاڑی بہت اچھی اور قابل بھروسہ ہے۔

ان کے پاس تیسری گاڑی 1956کے ماڈل کی Volga (GAZ-21)ہے۔ 2005میں وہ انہوں نے امریکی صدر جارج بش کو اس میں بیٹھا کر سیر کروائی تھی۔

امپورٹڈ گاڑیوں میں صدر پوٹن کے پاس Mercedes-Benz S 600 Guard Pullman ہے اور اس کی قیمت 16.2لاکھ ڈالر(تقریباً16کروڑ روپے) ہے،ان کی دوسری امپورٹڈ گاڑی Mercedes-Benz Gelandewagen ہے اور اس کی قیمت چار لاکھ 34ہزار ڈالر(سواچارکروڑروپے)ہے۔
امریکی صدر اوباما
صدر بننے سے قبل اوباما کے پاس 2005میں Chrysler 300C V8 گاڑی تھی ۔

چونکہ یہ گاڑی بہت زیادہ تیل استعمال کرتی ہے اور ان دنوں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں لہذا انہیں عام لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھااس بات کو مدنظررکھتے ہوئے اوبامہ نے 2007ءمیں ماحول دوست Ford Escape Hybrid خرید لی جو کہ بعد میں انہوں نے فروخت کردی۔

اوباما کی آفیشل گاڑی کو’دی بیسٹ‘یعنی ’وحشی‘یا ’جنگلی‘کا نام دیا جاتا ہے اور اس کی قیمت 15لاکھ ڈالر(15کروڑروپے) ہے۔ اس گاڑی کے دروازوں کا وزن بوئنگ 757کے دروازوں جتنا ہے جبکہ اس میں بلڈ بینک، رات کو دیکھنے والے آلات ہیں اور یہ گاڑی بم اور بلٹ پروف ہے۔

اس گاڑی کو امریکی صدر کے بیڑے میں 20جنوری 2009ءکو شامل کیا گیا۔امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے گاڑی کی تفصیلات نہیں بتائی جاتیں لیکن اتنا کہنا کافی ہے کہ یہ دنیا کی جدید ترین اور محفوظ ترین گاڑی ہے۔
چینی صدر شی جنگ پنگ
چین کے صدر جنگ پنگ اپنے ہی ملک کی بنی Hongqiگاڑی استعمال کرتے ہیں۔ یہ گاڑی چین کی اکلوتی لگژری گاڑی ہے جو کہ سرکاری اہلکاروں کے زیر استعمال رہتی ہے اور اس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔اس گاڑی کی قیمت پچاس لاکھ یوان(آٹھ کروڑ روپے) ہے۔

جب چینی صدر نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے تو اس وقت دنیا بھر کے میڈیا نے اس گاڑی کے بارے میں خوب بات کی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -