عوام سے رشتہ صرف ووٹ کا نہیں بلکہ دوستی کا بھی ہے:چوہدری نثار

عوام سے رشتہ صرف ووٹ کا نہیں بلکہ دوستی کا بھی ہے:چوہدری نثار
عوام سے رشتہ صرف ووٹ کا نہیں بلکہ دوستی کا بھی ہے:چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ن لیگ کا عوام سے رشتہ صرف ووٹ کا نہیں ہے بلکہ دوستی کا بھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ عوام فصلی بٹیروں کی باتوں میں نہ آئیں یہ سیاسی بھگوڑے انقلاب نہیں صرف بیگار لا سکتے ہیں ۔چوہدری نثار نے کہاکہ غریب عوام کے بیشمار مسائل ہیں اور عوام سیاسی بھگوڑوں کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ مسائل کے حل میں کچھ وقت درکار ہے لیکن یہ مسائل حل ضرور ہوں گے ۔ان کا کہناتھاکہ ن لیگ نعروں پر نہیں بلکہ خدمت پر یقی رکھتی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -