اتنے کوٹ نہیں بدلتا جتنے عمران بیان بدلتے ہیں، تھیلے کھلے تو شیر ہی شیر نکلے: پرویز رشید

اتنے کوٹ نہیں بدلتا جتنے عمران بیان بدلتے ہیں، تھیلے کھلے تو شیر ہی شیر نکلے: ...
اتنے کوٹ نہیں بدلتا جتنے عمران بیان بدلتے ہیں، تھیلے کھلے تو شیر ہی شیر نکلے: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے اچھے ڈکٹیٹر کے خواہاں ہیں، میں اتنے کوٹ نہیں بدلتا جتنے وہ بیان بدلتے ہیں، اپنے خلاف نتائج دیکھتے ہوئے عمران خان نے لوکل کمیشن پر اعتراض کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے ڈکٹیٹر کی خواہش پر حیرت ہوئی ہے حالانکہ آمر نے کبھی کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچایا اور بلدیاتی ادارے ہی حکومت کو مضبوط کرتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں موجودہ مسائل آمروں کے پیدا کردہ ہیں جبکہ جمہوریت نے ہمیشہ مسائل کا حل نکالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے کوٹ نہیں بدلتے جتنے عمران خان نے بیان بدلے ہیں، این اے 122 میں دوبارہ گنتی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے لیکن عمران خان نے اپنے خلاف نتائج دیکھ کر اب لوکل کمیشن پر بھی اعتراض کر دیا ہے۔ عمران خان وزیراعظم کا استعفیٰ مانگتے ہیں اور تھانیدار کے استعفے پر راضی ہو جائے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جنگ نے ہمیں بے مسائل سے دوچار کیا، اس سے پہلے کا پاکستان مختلف تھا۔ ہم سب کی پریشانی ایک ہے اور متحد ہو کر ہی اس کا حل نکالنا ہو گا۔ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب چھینے ہوئے پاکستان کو واپس لینے کی ابتداءہے، اس آپریشن کے ذریعے قائداعظم کا پاکستان واپس لیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کی حامی رہی ہے اور حکومت حلقہ بندیوں کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرسکتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -