نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہزاروں افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہزاروں افراد گرفتار
نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہزاروں افراد گرفتار
کیپشن: Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10,616 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اب تک 2 کروڑ سے زائد موبائل فون کنکشنز کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ تازہ رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں 14,886 مختلف کارروائیوں کے دوران 10,616 افراد کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 9,413 کارروائیاں کی گئیں اور 1,934 افراد کوحراست میں لیا۔
صوبہ سندھ میں ایک ہزار 577 کارروائیوں کے دوران 1,533 افراد، صوبہ خیبرپختونخواہ میں 724 کارروائیوں کے دوران 6,038، بلوچستان میں 39 آپریشنز کے نتیجے میں 460 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 336 مختلف کارروائیوں کے دوران 505 ، آزاد کشمیر میں 720 کارروائیوں کے نتیجے میں 7 افراد اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 21 آپریشنز کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گای ہے کہ موبائل فون کنکشنز کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک 2 کروڑ 55 لاکھ سموں کی بائیو میٹرک طریقے سے تصدیق کی جا چکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -