شوہر کی موت کی خبر فیس بک پر ملی ، شوہر آخر ی ملاقات میں دھند چھاجانے کی دعا کررہے تھے : مسز معاذ الکساسبہ

شوہر کی موت کی خبر فیس بک پر ملی ، شوہر آخر ی ملاقات میں دھند چھاجانے کی دعا ...
شوہر کی موت کی خبر فیس بک پر ملی ، شوہر آخر ی ملاقات میں دھند چھاجانے کی دعا کررہے تھے : مسز معاذ الکساسبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)   داعش کی جانب سے زندہ جلائے جانے والے اردنی پائلٹ کی بیوہ نے بتایا ہے کہ وہ اپنے مرحوم شوہر کی وفات کی خبر آنے سے پہلے تک ان کی بحفاظت واپسی کے لئے پر امید تھیں لیکن اچانک فیس بک کے ذریعے سے اپنے شوہر کی ہلاکت کی خبر ملنے پر انہیں یقین ہی نہیں ہوا۔  اردنی فضائیہ کے پائلٹ لیفٹینینٹ معاذ الکساسبہ کا جہاز شام کی حدود میں 24 دسمبر کو مار گرایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اپنی اذیت ناک موت تک وہ داعش کے ہاتھوں قید رہے جس کے بعد رواں ہفتے ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں کساسبہ کو زندہ جلاتے ہوئے دکھایا گیا۔

پائلٹ کی اہلیہ انوار طراونہ نے ایک انٹرویو میں برطانوی روزنامے 'دی انڈیپینڈنٹ' کو بتایا کہ    پچھلے سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ، وہ عمان میں ایک یونیورسٹی میں ایک دھرنے میں شریک تھیں کہ جب ان کی والدہ نے ان کو ایک فون کال کی اور اس کے بعد انہوں نے فیس بک کھول کر خبر دیکھی کہ ان کے شوہر کو قتل کردیا گیا ہے۔  طراونہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ لرزہ خیز ویڈیو نہیں دیکھی مگر شوہر کی وفات کی خبر سننے کے فورا بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

  انہوں نے اخبار کو بتایا کہ ان کے خاوند اس دن اپنے مشن پر جانے کے لئے تیار نہ تھے۔ طراونہ کا کہنا تھا کہ "میرے خاوند نے امید کی کہ آج دھند چھا جائے تاکہ انہیں آج جہاز نہ اڑانا پڑے، آج کچھ گڑبڑ ہوجائے گی، یہ بہت حیرت انگیز تھا کیوںکہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کہا تھا۔