پٹرول بحران ،عوام کو خوار کرنے کاذمہ دارکون ؟ ہائی کورٹ نے حکومت کو 3ہفتوں کی مہلت دے دی

پٹرول بحران ،عوام کو خوار کرنے کاذمہ دارکون ؟ ہائی کورٹ نے حکومت کو 3ہفتوں ...
پٹرول بحران ،عوام کو خوار کرنے کاذمہ دارکون ؟ ہائی کورٹ نے حکومت کو 3ہفتوں کی مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )”پٹرول بحران پیدا کرکے عوام کو خوار کرنے کے ذمہ دار کون لوگ تھے ،15روز گزرنے کے باوجود حکومت تاحال ان کا تعین نہیں کرسکی اور پٹرول بحران انکوائری مکمل کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے مزید3ہفتوں کی مہلت مانگ لی ۔مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے حکومت کی استدعا منظو رکرتے ہوئے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی تو وفاقی حکومت کے وکیل نے آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے اجلاس کی کارروائی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ وزیر اعظم کے حکم پر قائم کمیٹی ابھی تک پٹرول بحران کی انکوائری مکمل نہیں کر سکی ، کمیٹی کو انکوائری مکمل کرنے کے لئے مزید تین ہفتے درکار ہیں ،تین ہفتے کی مہلت دی جائے، عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا منظورکرتے ہوئے مزید سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی ، پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے پٹرول بحران حکومت کی دانستہ غفلت کی وجہ سے پیدا ہوا ،پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواست گزاروں کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دو ہفتے گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہ کرنا نا اہلی کا دوسرا ثبوت ہے۔

چین کا وہ ٹریفک جام جو 12دن تک جاری رہا

مزید :

لاہور -