پاکستانی فٹ بال ٹیم نے افغانستان کو 2-1 سے شکست دیدی

پاکستانی فٹ بال ٹیم نے افغانستان کو 2-1 سے شکست دیدی
پاکستانی فٹ بال ٹیم نے افغانستان کو 2-1 سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فٹ بال ٹیم نے دوستانہ میچ میں افغانستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک واحد گول پاکستان کے محمد ریاض کی طرف سے کھیل کے 18 ویں منٹ میں کیا گیا تھا تاہم میچ کے دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں ہی افغانستان کے کھلاڑی امیر الدین انور نے گول برابر کر دیئے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سر توڑ کوشش کی اورمیچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان کی طرف سے سعد اللہ نے گول کر کے قومی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

جنید خان انجری کا شکار ،آئی سی سی نے راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر نے کی منظور ی دیدی

مزید :

کھیل -