تاریخ میں پہلی بارافغانستان کے فوجی کیڈٹس ٹریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

تاریخ میں پہلی بارافغانستان کے فوجی کیڈٹس ٹریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے
تاریخ میں پہلی بارافغانستان کے فوجی کیڈٹس ٹریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان آرمی کے چھ کیڈٹس تربیت حاصل کرنے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے افغان فوجیوں کو تربیت کی پیشکش پہلی مرتبہ 2010 میں کی گئی تھی تاہم اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے اس پر خاص پیشرفت نہیں کی تھی۔ اس کے بعد سال 2013 میں افغانستان کی وزارت دفاع کی حکام نے پاکستانی فوج کے تربیتی مراکز کا دورہ کر کے اس ضمن میں دلچسپی کا ظہار کیا۔ نئے افغان صدر اشرف غنی کے انتخاب کے بعد پاکستانی بری افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیشکش دہرائی تو افغان صدر نے مثبت جواب دیا۔

تائیوان طیارہ حادثہ، نشست بدلنے سے جانیں بچ گئیں
پاکستان آنے یہ تمام کیڈٹس 18 ماہ کیلئے پاکستانی فوج کے افسران سے تربیت حاصل کریں گے۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم پیشرفت ہے جو پاکستان افغان دوستی کو حقیقی انداز میں نئے مرحلے میں لے جائے گی۔