ہالی ووڈ کی تاریخ کی فحش ترین فلم ،ملائیشیاء نے پابندی لگا دی

ہالی ووڈ کی تاریخ کی فحش ترین فلم ،ملائیشیاء نے پابندی لگا دی
ہالی ووڈ کی تاریخ کی فحش ترین فلم ،ملائیشیاء نے پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ہدایت کارہ سیم ٹیلر جانسن کی مشہور فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کو ملائیشیا میں ایک فحش فلم قرار دے کر اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سستی ترین منگنی کی انگوٹھی کے شادی پر حیران کن اثرات
ملائیشیا میں اس کی نمائش کا آغاز 12 فروری سے ہونا تھا لیکن ملائیشین فلم سینسر بورڈ نے اس کا بغور جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ اس میں غیر حقیقی جنسی رویے کو فروغ دینے والے مناظر بکثرت ہیں لہٰذا اس کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بورڈ کے چیئرمین عبدالحلیم حامد نے اخبار ”دی سٹار“ کو بتایا کہ اس فلم میں دکھائے گئے مناظر کسی طرح بھی قدرتی اور حقیقی نہیں کہلا سکتے، خصوصاً جنسی رویے کے طور پر دکھائے جانے والے مناظر خواتین کے ساتھ غیر فطری سلوک اور تشدد کہلانے کے مستحق ہیں۔ سینسر بورڈ نے فلم کو فحش مناظر اور گمراہ کن مواد پر مبنی قرار دیا ہے اور کسی ردوبدل کے بعد بھی اس کی نمائش کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -