پی ٹی اے ’یوٹیوب‘ پر موجود قابل اعتراض مواد نہیں ہٹا سکتی: انوشہ رحمان

پی ٹی اے ’یوٹیوب‘ پر موجود قابل اعتراض مواد نہیں ہٹا سکتی: انوشہ رحمان
پی ٹی اے ’یوٹیوب‘ پر موجود قابل اعتراض مواد نہیں ہٹا سکتی: انوشہ رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی اے یوٹیوب پر موجود تمام توہین آمیز یا قابل اعتراض مواد ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ یہ ویب سائیٹ تاحال پاکستان بھر میں بند ہے۔ سینیٹ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا کوئی طریقہ کار موجود ہی نہیں جس کی مدد سے قابل اعتراض مواد کو 100 فیصد بلاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایک متبادل طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ سے متعلق قوانین میں جدت لا کر یو ٹیوب انتظامیہ کو ایسے مواد کی پاکستان میں ترسیل روکنے کا پابند کیا جا سکتا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ یوٹیوب کی بندش پر عدالتی حکم بھی موجود ہے۔

وزارت پانی و بجلی کا صنعتی سیکٹر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان