حکومت پاکستان کو 800ملین ڈالر ملنے کی امید

حکومت پاکستان کو 800ملین ڈالر ملنے کی امید
حکومت پاکستان کو 800ملین ڈالر ملنے کی امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی میڈیا کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے متعلق پاکستان اور یو اے ای کی کمپنی ایتصلات کے درمیان ایک دہائی سے جاری جھگڑا حل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت پاکستان کو ایتصلات کی طرف سے 800ملین ڈالر (تقریباً 80 ارب پاکستانی روپے) کی ادائیگی ہوسکتی ہے۔

چین کا وہ ٹریفک جام جو 12دن تک جاری رہا
سال 2005ءمیں ایتصلات کی رہنمائی میں ایک کنسورشیم نے پی ٹی سی ایل کے 26% حصص کے لئے 2.6 ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن چونکہ حکومت پاکستان کی طرف سے کچھ جائیدادیں پی ٹی سی ایل کے نام منتقل نہیں کی گئیں تھیں اس لئے کمپنی نے 800 ملین ڈالر کی ادائیگی روک لی تھی۔ اخبار ”گلف نیوز“ کے مطابق کل 3500 جائیدادوں میں سے اب 34 کے علاوہ تمام پی ٹی سی ایل کے نام منتقل ہوچکی ہیں جبکہ یہ 34 جائیدادیں مالکانہ حقوق کے کچھ تنازعات کی وجہ سے منتقل نہیں کی جاسکیں ور ان کی قیمت ایتصلات سے موصول ہونے والی کل رقم میں سے منہا کردی جائے گی۔
اخبار کے مطابق پاکستان کی طرف سے باقی ماندہ جائیدادوں کی قیمت 92ملین ڈالر لگائی گئی ہے جبکہ ایتصلات کی طرف سے ان کی مالیت کا تعین ابھی باقی ہے جس کے بعد ان کی حتمی قیمت کا تعین ہوسکے گا۔ اخبار نے ایک دہائی سے جاری تنازعے کے حل کا امکان پیدا ہونے کو دونوں ممالک کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

مزید :

بزنس -