مجھے پتہ ہے بھارتی بیٹسمینوں کیخلاف اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں: راحت علی

مجھے پتہ ہے بھارتی بیٹسمینوں کیخلاف اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں: راحت علی
مجھے پتہ ہے بھارتی بیٹسمینوں کیخلاف اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں: راحت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باؤلر جنید خان کی انجری کے بعدورلڈ کپ 2015 کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے والے قومی کھلاڑی راحت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا ہمیشہ سے میرا خواب تھا مگر جب میوقع 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں نام شامل نہیں کیا گیا تھا تو مجھے سخت مایوسی ہوئی تھی۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اب جب کہ مجھے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے تو میری نظر 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ پر ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ میں بھارتی بیٹسمینوں کیخلاف اچھی کاکردگی دکھا سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم کی قیادت مجھے بھارت کیخلاف میچ میں شرکت کا ضرور موقع دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ درست بات ہے کہ میں نے صرف ایک ہی انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیل رکھا ہے مگر یہ فارمیٹ میرے لئے نیا نہیں ہے۔

پاکستانی ٹیم 1992 والی نہیں، ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل تک ضرور جائے گی: شعیب اختر

مزید :

کھیل -