ٹی ٹونٹی نے کرکٹ بدل دی، ورلڈ کپ 2015 مختلف ہو گا: سچن ٹنڈولکر

ٹی ٹونٹی نے کرکٹ بدل دی، ورلڈ کپ 2015 مختلف ہو گا: سچن ٹنڈولکر
ٹی ٹونٹی نے کرکٹ بدل دی، ورلڈ کپ 2015 مختلف ہو گا: سچن ٹنڈولکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے متعارف کروائے جانے کے بعد اب کرکٹ کی دنیا بدل چکی ہے اور ورلڈ کپ 2015 بھی پچھلے تمام ورلڈ کپ کھیلوں سے مختلف ہو گا۔ مقامی میڈیا سے بات چیت میں انہوںنے کہا کہ پہلے کی نسبت ون ڈے کرکٹ کے قونین میں بھی کئی تبدیلیاں لائی جا چکی ہیں جن کے باعث یہ ورلڈ کپ معمول سے ذرا ہٹ کر ہی نتائج سامنے لائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے روائیتی کرکٹ کھیلی جاتی تھی تاہم اب بیٹنگ کرنے کے انداز میں بھی جدت آ چکی ہے جس کی بدولت کم ترین گیندوں پر بھی زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جا سکتے ہیں۔

کریبئن پرئمیر لیگ ،شاہدی آفرید ی فیورٹ ،قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر

مزید :

کھیل -