دوسرا ون ڈے ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آج مدمقابل ہونگے

دوسرا ون ڈے ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ الزبتھ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔