قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے(آج) بھارت روانہ ہوں گے

قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے(آج) بھارت روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے(آج) ہفتہ کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوں گے۔ 34 رکنی دستے میں20 مرد اور 7 خواتین کھلاڑی شامل ہیں ۔
جبکہ سات آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ سیف گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے 9 سے 12 فروری تک منعقد ہونگے جس میںآٹھ ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان شامل ہیں۔