پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی کے سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی نے 16 ویں اوور میں میچ اپنے نام کیا۔ نعمان انور اور لینڈل سیموئل نے اننگز کا آغاز کیا، نومان پہلے اور وینس دوستے اوور میں پویلین لوٹ گئے تاہم سیموئل نے شکیب الحسن کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 109 رنز کی شراکت داری قائم کی، شکیب الحسن 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے، سیموئل 62 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ضیا الحق، ظفر گوہر اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور میں کرس گیل شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ پانچویں اوور کی آخری گیند پر دوسرے اوپنر اظہر علی 18 رنز بنا کر شکیب الحسن کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کیمرون ڈیل پورٹ 17 رنز بنا سکے، صہیب مقصود بھی 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،لاہور کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔کراچی کی جانب سے محمد عامر نے انیسویں اوور میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے مسلسل تین گیندوں پر براؤؤ، زوہیب اور کوپر کو آؤٹ کرکے پی ایس ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک کی جب کہ شعیب ملک، سہیل تنویر، شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔