عدالت عالیہ کی مقرر کردہ گنے کی قیمت نہ ملنے پر کاشتکاروں کا احتجاج

عدالت عالیہ کی مقرر کردہ گنے کی قیمت نہ ملنے پر کاشتکاروں کا احتجاج
عدالت عالیہ کی مقرر کردہ گنے کی قیمت نہ ملنے پر کاشتکاروں کا احتجاج

  

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی ) غلام نبی شاہ کے کاشتکاروں نے عدالت عالیہ کے گنے کے مقرر نرخ نہ ملنے، ملز مافیا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ  گنے کے عدالت کے مقرر کردہ ریٹ دلائے جائیں ، ملز مافیا کی من مانی کا نوٹس لیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق آج پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے شہر غلام نبی شاہ کے سینکڑوں زمینداروں علی گل راجڑ نصیر راجڑ،میر ہالیپوتہ،کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ  نے گنے کے نرخ مقرر کیے ہیں مگر افسوس کہ ملز مافیا اپنی من مانی لگائی ہوئی ہے ،عدالت اور حکومت کے مقرر کردہ ریٹ نہیں دیےجارہے ہیں۔

ان آبادگاروں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہمیں عدالت کے مقرر کردہ ریٹ دلائے جائیں ،  گنے کے صحیح نرخ نہ ملنے سے علاقے بلکہ سندھ بھر کے آباد گار شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔

مزید : کسان پاکستان /علاقائی /سندھ /عمرکوٹ