کاشف عباسی نے حمزہ شہباز کی گاڑی کے حوالے اہم انکشاف کردیا

کاشف عباسی نے حمزہ شہباز کی گاڑی کے حوالے اہم انکشاف کردیا
کاشف عباسی نے حمزہ شہباز کی گاڑی کے حوالے اہم انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہاہے یہ جوحمزہ شہباز کی گاڑی بات ہے ، ملاقاتیں ہوں تو اس طرح کی باتیں ہوجایا کرتی ہیں، اس وقت لوگوں کا خیال ہے کہ کچھ ہورہاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ یہ جوحمزہ شہباز کی گاڑی بات ہے ، ملاقاتیں ہوں تو اس طرح کی باتیں ہوجایا کرتی ہیں، اس وقت لوگوں کا خیال ہے کہ کچھ ہورہاہے، تحریک انصاف کی جانب سے یہ کوشش یہ ہے کہ جتنا اس بات کو مشہور کردیا جائے ، ان کیلئے بہتررہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ڈیل ہوگی نہیں تو مسلم لیگ ن اسی قسم کی ہی باتیں ہی کرے گی جیسی کررہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر کچھ ہوگیا تو ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا کیونکہ اگر کچھ ہونا ہے تو پتہ کسی کوبھی نہیں لگنا ۔

مزید :

قومی -