ملک کیلئے ہر قربانی دینگے، آزادی کشمیر تک پاکستان مکمل نہیں: سینٹر کامل علی آغا

ملک کیلئے ہر قربانی دینگے، آزادی کشمیر تک پاکستان مکمل نہیں: سینٹر کامل علی ...
ملک کیلئے ہر قربانی دینگے، آزادی کشمیر تک پاکستان مکمل نہیں: سینٹر کامل علی آغا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ  کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا،پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، اقوام عالم کو اب بھارت کو سختی سے روکنا ہوگا اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق آزادی مل جانا چاہئیے،اب تک لاکھوں کشمیری مسلمان بھارتی جاریحیت کے نتیجے میں بے گناہ شہید ہوچکے ہیں اور آج بھی ہورہے ہیں، اقوام عالم کو اب اس قتل و غارت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا  ، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دلوائے ،کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے جسے روکنے کیلئے مودی سرکار ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور ہر قسم کے ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔