خیبر ،فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

خیبر ،فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

  



خیبر (بیوروپورٹ) لنڈی بائی پاس روڈ وصیف چوک میں تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 5سالہ بچی میمونہ جاں بحق ہوگئی بچی کی رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیااور پاک افغان شاہراہ بائی پاس کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا انتظامیہ کے لیویزفورس اور خاصہ دار فورس نے فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لنڈی کوتل حوالات میں بند کر دیا بچی کے رشتہ داروں نیموقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ کئی بار بائی پاس سڑک پر سپیڈ بریکر لگا دئیے گئے لیکن انتطامیہ نے بٹا دئیے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی تیز رفتاری حادثات پیش آتے ہیں اور معصوم بچے زخمی اور جا ں بحق ہو تے ہیں بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے ٹریفک کے لئیبائی پاس روڈکو کھول دیا گیا علاقے کے مکینوں نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور روڈ پر سپیڈ بریکر لگا دئیے جائے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابوپاسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...