دیور کے انتقال کا سن کر بھابی بھی حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی
شیرگڑھ (نامہ نگار ) مدے بابا محمد دین کلے کے دیور کے انتقال کا سن کر بھابی صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی مرحومین کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں بیک وقت سپردخاک کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مدے بابا کے ضلعی کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء میاں عبدالرحمان کے چچا حاجی میاں زرین کاکاعلیل ہوکر ہسپتال میں داخل کردئیے گئے بعد میں موصوف کا علاج بارآور ثابت نہ ہوسکااور زندگی کی بازی ہار گئے اطلاع ملنے پر ان کی بھابی نے صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورپ پڑاجو اتنا شدید تھا کہ وہ بھی چل بسی بیک وقت ایک ہی خاندان کے دو جنازے اٹھنے پرخاندان سمیت اہل علاقہ بھی غمگین تھا مرحومین کے جنازے بیک وقت پڑھا کر ایک ہی قبرستان میں سپردخاک کردئیے گئے