خیبر ،خوگہ خیل نوجوانان کے زیر اہتمام این ایل سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر ،خوگہ خیل نوجوانان کے زیر اہتمام این ایل سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



خیبر (بیورورپورٹ) پاک افغان طورخم بارڈر پر نو جوانان خوگہ خیل کے زیر اہتمام این ایل سی حکام کی طورخم میں قومی اراضی پراور باچامینہ بی ایچ یو پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہریں نے کالے جھنڈے اٹھارکھے تھے اور این ایل سی حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے خوگا خیل نوجوانان کے صدراسرار شینواری اور دیگر نے کہا کہ کہ این ایل سی حکام نے طورخم بارڈر پر قوم کے اجازت کے بغیر زمینوں پر قبضہ کیا ہیں جو سراسر ظلم اور نا ناصافی ہیں انہوں نے کہا کہ کہ این ایل سی حکام قوم کے ساتھ کی گئی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدوں سے انحراف کر رہے ہیں جس کی کھبی اجازت نہیں دینگیبلکہ قوم مذید ایک انچ زمین دینے کیلئے تیا ر نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی خفیہ طور پر قوم کے مشران کے ساتھ خفیہ دیل کر نا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کر ینگے اور اس کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کر ینگے اسرار شینواری نے کہا کہ احتجاج انکا بنیادی اور آئینی حق ہیں وہ طورخم سمیت پشاور اور اسلام آبا د میں بھی احتجاجی مظاہرے کر ینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر