مٹہ بیدرہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،5 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد

مٹہ بیدرہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،5 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ بیدرہ میں کھیتوں سے پانچ کلو وزنی پریشر ککر پرانا بم بر ا مد اطلاع ملتی ہی مٹہ پولیس کی بھاری نفری پولیس افسران کیساتھ موقع پر پہنچ گئے بی ڈی ایس ٹیم نے بم کو ناکارہ بنادی بم کو ناکارہ بنانے کی وقت قریبی گھروں کو خالی کرادی گئی تھی عوام بارودی مواد دیکھتے ہی بغیر کوئی وقت ضائع کئے مقامی پولیس کو اطلاع دیا کریں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سربراہ قیوم شاہ کی بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ بیدرہ میں مسمی ہارون خان کی کھیتوں میں کام کی وقت ایک پرانے پریشر ککر بم برامد ہوئی جس پر انہوں نے بروقت مٹہ پولیس کو اطلاع دی جس پر ایڈیشنل ایس ایچ اوز مٹہ سیف اللہ خان اور سعید اللہ خان کے قیادت میں بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی اے ایس ائی قیوم شاہ کے قیادت میں بھی موقع پر پہنچ چکا تھا ادھر اس بم کو ناکار ہ بنانے کی وقت قریبی گھروں کو خالی کرکے قریبی تمام علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیا تھا اس موقع پر قیوم شاہ نے کہا کہ بم پانچ کلو وزنی تھا انہوں نے کہا کہ عوام اس بات پر بہت احتیاط کریں کہ جب انکو کوئی بھی مشکوک بارودی چیز مل جائے تو وہ بغیر کوئی وقت ضائع کئے ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع دیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...