وفاقی اور صوبائی وزراء اور مختلف تنظیموں کی جانب سے نوشہرہ پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

وفاقی اور صوبائی وزراء اور مختلف تنظیموں کی جانب سے نوشہرہ پریس کلب کی نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) وفاقی ، صوبائی وزراء اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ناظمین ، سیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیداروں تمام پارٹیوں کے قائدین، وکلاء برادری اور رفاعی تنظیموں کا نوشہرہ پریس کلب کے نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری، پوری کابینہ اور ممبران گورننگ باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، اراکین صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک، میاں جمشیدالدین کاکاخیل، خلیق الرحمان، ابراہیم خٹک، ادریس خٹک ، خاتون ایم پی اے صومی فلک نیاز، سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن وممتاز سماجی وسیاسی شخصیت خان پرویز خان، ضلع ناظم حاجی اشفاق احمد، سابق ضلع ناظم داؤد خان خٹک، سابق ضلع کونسلر ظہورکاکاخیل ، تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری ابرار خان، پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے رہنما شاہ زیب، آفتاب راہی، پی ٹی آئی نوشہرہ کینٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید، اقلیتی ممبران سٹیفن غوری، انجمن تاجران ضلع نوشہرہ کے صدر آیاز پراچہ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر خالد آفریدی، باڑہ مارکیٹ کے صدر غلام رسول، ٹھیکیدار جاویداحمدزئی ،اشفاق پراچہ، جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما مفتی حاکم علی اور قاری ریاض اللہ نے نوشہرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں صدر جہانزیب خٹک، جنرل سیکرٹری شہنشاہ، نائب صدر نور خالق خٹک، فنانس سیکرٹری حاجی ظہوراحمد، جائنٹ سیکرٹری واجد علی اور ممبران گورننگ باڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔